پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کے لیےڈرون مانیٹرنگ شروع

پنجاب میں پہلی بار ڈرون مانیٹرنگ کے ذریعے سیلاب کی پیشگی اطلاع کا نظام فعال کیا گیا ہے، جس سے ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں ڈرون مانیٹرنگ سے سیلاب کی پیشگی اطلاع، ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ سیلابی خطرات کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

حکام نے بتایا ہے کہ تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی نگرانی سیف سٹی ڈرون سرویلنس سے کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد پانی کی سطح اور سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کرنا ہے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق رہی۔ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

مزید برآں، سرگودھا میں دریائے چناب پر طالب والا پل اور خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج پر بھی پانی کی نگرانی کی گئی۔

یاد رہے کہ ساہیوال کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ ہوا جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں