ٹرمپ کا ایران پر بڑے حملوں کا عندیہ، اسرائیل کی شمولیت کی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ بڑے حملوں کا عندیہ دیا، اسرائیل کی شمولیت کی پیشکش بھی کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا ایران پر بڑے حملوں کا عندیہ، اسرائیل کی شمولیت کی پیشکش

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بڑے فوجی حملوں کا عندیہ دیا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر نیا آپریشن شروع ہوا تو وہ پہلے کے حملوں سے بڑا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل تیار ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل دو منٹ میں جنگ میں شامل ہو جائے گا۔ مگر ایران کے خلاف نیا آپریشن کرنے کے لیے امریکا کو کسی ملک کی ضرورت نہیں۔

یہ معاملہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان توانائی معاہدے کی شرائط سے جڑا ہے۔ ابراہمی معاہدوں میں سعودی عرب کی شمولیت ضروری قرار دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدہ ابراہمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔ امریکا اور سعودی عرب میں سفارتی بات چیت جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں