خیبر پختونخوا:خیبر میں طوفانی بارشوں کا قہر، سیلاب میں 6 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے سیلابی ریلے، لنڈی کوتل اور جمرود میں 6 افراد جاں بحق۔ ریسکیو آپریشن جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا:خیبر میں طوفانی بارشوں کا قہر، سیلاب میں 6 افراد جاں بحق

خیبر: (رائیٹ ناؤنیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لنڈی کوتل میں 4 اور جمرود میں 2 افراد سیلاب میں جان گنوا بیٹھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایک افغان خاندان کو لے جانے والی گاڑی بھی ریلے میں بہہ گئی۔ اس گاڑی میں بچے اور خواتین سمیت 16 افراد سوار تھے جن میں سے 13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 3 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ پاک افغان شاہراہ پر پھنسی 100 سے زائد گاڑیاں محفوظ مقام پر منتقل کر دی گئی ہیں۔ طوفانی بارشوں کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ اپردیر میں بھی موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ دریائے پنچکوڑہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ وادی کاغان میں مڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ کاغان پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں بھی سیلابی صورتحال سے کئی دیہاتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں