امریکی گلوکارہ ریلین کی طلاق کا فیصلہ، 10 سالہ شادی کا اختتام

امریکی گلوکارہ ریلین نے طویل غور و فکر کے بعد شوہر جوش ڈیوس سے علیحدگی اختیار کر لی۔ ناقابلِ مصالحت اختلافات عدالت میں علیحدگی کی وجہ بتائے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی گلوکارہ ریلین کی طلاق کا فیصلہ، 10 سالہ شادی کا اختتام

نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی گلوکارہ ریلین نے اپنے شوہر جوش ڈیوس سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ شادی کے تقریباً 10 سال بعد طلاق کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

32 سالہ ریلین نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں طویل غور و فکر کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مداحوں سے نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، ناقابلِ مصالحت اختلافات علیحدگی کی وجہ بتائے گئے ہیں۔ ریلین اور جوش ڈیوس کی ایک چار سالہ بیٹی بھی ہے۔

جوش ڈیوس امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں، بعد میں مالیاتی مشیر کے طور پر کام کیا۔ ان کی شادی 2016 میں ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ ریلین نے 2017 میں ایک انٹرویو میں شوہر کی فوجی ذمہ داریوں پر فخر کا اظہار کیا تھا۔ اب 10 سال بعد ان کے راستے جدا ہو گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں