مشہور اداکار ہال ولیمز کا انتقال، 91 سال کی عمر میں کیلیفورنیا میں وفات

ہال ولیمز، جو ‘سینفورڈ اینڈ سن’ جیسے شوز میں نظر آئے، 91 سال کی عمر میں کیلیفورنیا میں وفات پا گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشہور اداکار ہال ولیمز کا انتقال، 91 سال کی عمر میں کیلیفورنیا میں وفات

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤنیوز) معروف امریکی اداکار ہال ولیمز 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ بدھ کی صبح کیلیفورنیا میں اپنے گھر میں طبعی وجوہات کی بنا پر وفات پا گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہال ولیمز کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھے۔ انہوں نے اپنے طویل کریئر میں متعدد مشہور ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا ہے۔

ولیاز کو ‘سینفورڈ اینڈ سن’، ‘پرائیویٹ بنجامن’، ‘دی سنباد شو’ اور ‘دی ولٹنز’ جیسے شوز کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان کا شمار ہالی ووڈ کے باصلاحیت اور محنتی اداکاروں میں ہوتا ہے۔

ہال ولیمز کے انتقال سے ہالی ووڈ میں ایک اہم خلا پیدا ہو گیا ہے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور فن کی دنیا میں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

یاد رہے کہ ہال ولیمز نے کئی دہائیوں پر محیط کریئر میں متعدد یادگار کردار نبھائے اور اپنی محنت سے انڈسٹری میں مقام حاصل کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں