پاکستانی نوجوانوں کی روشن مستقبل کی امیدیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف

پاکستان میں 76 فیصد نوجوان اپنے مستقبل کو لے کر پرامید ہیں، جب کہ 53 فیصد سلامتی اور اقتصادی چیلنجز پر فکرمند ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی نوجوانوں کی روشن مستقبل کی امیدیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 76 فیصد نوجوان اپنے مستقبل کے بارے میں پُرامید ہیں۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے پاپولیش فنڈ ایکٹیویٹیز (یو این ایف پی اے) کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

پاکستان کی آبادی تقریباً 25 کروڑ 72 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں سے ایک تہائی آبادی کی عمریں 10 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔ یہ نوجوان ملک کے مستقبل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 53 فیصد نوجوان سلامتی، اقتصادی چیلنجز اور عدم مساوات کے بارے میں فکرمند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان مسائل کے حل کے لیے حکومت کو مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔

دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی محدود رسائی ایک بڑا چیلنج ہے۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل مہارتوں اور روزگار کے مواقع پر توجہ دے۔

واضح رہے کہ آبادی کی منصوبہ بندی صرف تعداد کے بارے میں نہیں ہے بلکہ انسانی حقوق اور انتخاب کے بارے میں بھی ہے۔ یہ عوامل نوجوانوں کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کے لیے اہم ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں