وفاق کا صوبوں سے ترقیاتی ایجنڈے اور منصوبوں کی رپورٹس طلب، عملدرآمد کی پیش رفت زیر غور

وفاق نے صوبوں سے زرعی، صحت اور برآمدات منصوبوں کی پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 25 جولائی تک رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاق کا صوبوں سے ترقیاتی ایجنڈے اور منصوبوں کی رپورٹس طلب، عملدرآمد کی پیش رفت زیر غور

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاق نے صوبوں سے نئے ترقیاتی ایجنڈے اور پہلے منصوبوں پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی حکومت نے جلد چوتھا صوبائی منصوبہ بندی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پلاننگ کمیشن نے صوبوں سے فوری طور پر ورکنگ پیپرز طلب کیے ہیں۔ تمام رپورٹس کا جائزہ 25 جولائی کو بین الصوبائی اجلاس میں لیا جائے گا۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

پلاننگ کمیشن نے زرعی، صحت اور ماسٹر پلان سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کی ہے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور شہری پھیلاؤ روکنے کے حکومتی دعوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاق نے ہیپاٹائٹس، ذیابیطس اور آبادی کنٹرول کے منصوبوں کی کارکردگی پر رپورٹ طلب کی ہے۔ کسانوں کو بیج، کھاد اور زرعی سہولیات کی فراہمی کی پیش رفت بھی طلب کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پلاننگ کمیشن نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی منصوبے پر عملدرآمد کے لیے رپورٹس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اجلاس قومی ترقی کے اہم منصوبوں کے جائزے کے لیے منعقد ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں