عالیہ بھٹ کی پہلی مکمل ہارر فلم ‘تمباڈ 2’ مداحوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گی، فلم 2027 میں ریلیز ہوگی۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ‘تمباڈ 2’ میں شمولیت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ اس اعلان کے بعد مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اداکار سوہم شاہ نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کو ‘تمباڈ 2’ میں خوش آمدید کہا ہے۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ ایک نئے سفر کا آغاز ہوا ہے۔
یہ عالیہ بھٹ کی پہلی مکمل ہارر فلم ہوگی جس میں ان کا کردار کہانی کا اہم حصہ ہوگا۔ ان کا کردار فلم کے بڑے اہم موڑ سے جڑا ہوگا۔
یہ فلم مداحوں کے لئے ایک منفرد تجربہ ہوگی جس میں عالیہ بھٹ، سوہم شاہ اور نوازالدین صدیقی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ ‘تمباڈ 2’ کی شوٹنگ ممبئی میں جاری ہے اور فلم کا بجٹ تقریباً 100 کروڑ بھارتی روپے رکھا گیا ہے۔ یہ فلم 3 دسمبر 2027 کو ریلیز ہوگی۔















