ایرانی پارلیمان کا ٹرمپ پر طنز، آبنائے ہرمز پر بیرونی لیبر مسترد

ایرانی ترجمان کا طنزیہ بیان، ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کی حفاظت پر مشورہ جبکہ امریکی صدر نے دفاعی نقصان کا دعویٰ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی عہدیدار کا طنزیہ ردعمل، ٹرمپ کو لنزے گراہم کی قبر پر مجاور بننے کا مشورہ

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے کسی بیرونی لیبر کی ضرورت نہیں۔

ترجمان نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ٹرمپ آبنائے ہرمز کا محافظ بننا چاہتے ہیں، لیکن ہمیں بیرونی لیبر کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ لنزے گراہم کی قبر پر مجاور بن جائیں۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز کی سلامتی پر امریکا اور ایران کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا آبنائے کا نگہبان بن کر معاوضہ حاصل کرے گا۔

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شامل ہے جہاں سے تیل کی بڑی مقدار منتقل ہوتی ہے۔ اس علاقے کی کشیدگی پر دنیا بھر کی نظریں ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے عسکری آلات کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں