ہیما مالنی نے فلموں سے کنارہ کشی کی وجہ بتادی، نئی فلم سازی سے ہم آہنگی مشکل

ہیما مالنی نے فلموں سے کنارہ کشی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ نئی فلم سازی کے انداز سے ہم آہنگ نہیں ہو سکتیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہیما مالنی نے فلموں سے کنارہ کشی کی وجہ بتادی، نئی فلم سازی سے ہم آہنگی مشکل

ممبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ وہ موجودہ فلم سازی کے انداز سے ہم آہنگ نہیں ہو سکتیں۔

ہیما مالنی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ موجودہ فلم سازی کے انداز میں کام کرنا میرے لیے مشکل ہے۔ انہوں نے بھارتی سنیما کے سنہرے عہد کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دور فلم انڈسٹری کا سنہری زمانہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ انہیں اس دور کا حصہ بننے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی فلم سپنوں کا سوداگر اور خوشبو ان کے لیے بہت خاص رہیں۔

ہیما مالنی نے کہا کہ انہوں نے تقریباً 200 فلموں میں کام کیا ہے۔ پروڈیوسرز اکثر اپنی فلموں میں انہیں دوبارہ کاسٹ کرتے تھے اور اس وقت ہر فلم میں گانے شامل کرنا اہم ہوتا تھا۔

یاد رہے کہ ہیما مالنی کا تعلق تامل ناڈو سے ہے اور انہوں نے 1968 میں فلم سپنوں کا سوداگر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں