’دھمال 4‘ میں ستیش کوشک کی CGI ٹیکنالوجی کے ذریعے واپسی نے فلم کو دلچسپ بنا دیا ہے۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) بالی ووڈ کی نئی فلم ’دھمال 4‘ نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ فلم میں آنجہانی ستیش کوشک کی واپسی نے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔
فلم سازوں نے جدید CGI اور AI ٹیکنالوجی کی مدد سے ستیش کوشک کا کردار دوبارہ تخلیق کیا ہے۔ اس منفرد تخلیق پر ان کی اہلیہ ششی کوشک کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
فلم میں جیکی شروف بھی خصوصی اینیمیٹڈ سیکوئنس میں نظر آئے ہیں۔ فلم کے اختتام پر ’دھمال 5‘ کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے جس سے فرنچائز کے آگے بڑھنے کی امید کی جا رہی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ، ارشد وارثی شامل ہیں۔ ہدایتکار اندرا کمار کی یہ فلم گلشن کمار اور ٹی سیریز نے پیش کی ہے۔
یاد رہے کہ ’دھمال‘ فرنچائز کی یہ چوتھی فلم ہے اور اس کی موسیقی میں ’پیسہ لاؤ‘ گانے کو نیا روپ دیا گیا ہے، جسے نیرج شریدھر نے گایا ہے۔















