حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 13 روپے 18 پیسے، ڈیزل 13 روپے 80 پیسے اضافہ

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ پڑے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت توانائی نے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 13 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 11 جولائی کی رات 12 بجے سے ہوگا۔ حکومت نے یہ قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے لیے مقرر کی ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی سابق قیمت 297 روپے 53 پیسے تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر دستیاب تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں