شاہ رخ خان کی نئی فلم ‘کنگ’ کا بجٹ 450 کروڑ، کیریئر کا مہنگا ترین پروجیکٹ

شاہ رخ خان کی فلم ‘کنگ’ 450 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ان کے کیریئر کا مہنگا ترین پروجیکٹ بن گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہ رخ خان کی نئی فلم 'کنگ' کا بجٹ 450 کروڑ، کیریئر کا مہنگا ترین پروجیکٹ

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘کنگ’ 450 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ کے ساتھ ان کے کیریئر کا سب سے بڑا پروجیکٹ قرار دی گئی ہے۔ یہ فلم بجٹ کے لحاظ سے ان کی پچھلی فلموں ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔

فلم کی تیاری مئی 2025 میں شروع ہوئی اور اب تک دنیا بھر کے مختلف مقامات پر 150 دن کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ اگست 2026 تک فلم بندی جاری رہنے کا امکان ہے۔

فلم میں بین الاقوامی معیار کے ایکشن مناظر شامل کیے جا رہے ہیں، جن کی نگرانی ماہرین کر رہے ہیں۔ وی ایف ایکس کی ذمہ داری شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس نے لی ہے۔

شاہ رخ خان تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں، جس سے مداحوں کو منفرد سنیما تجربہ فراہم کرنے کی توقع ہے۔ فلم کے ہر منظر پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ‘کنگ’ کو پہلے ایک عام ایکشن تھرلر کے طور پر تیار کیا جا رہا تھا، مگر اعلیٰ وژن نے اسے بڑے پیمانے کی فلم میں بدل دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں