ایشا امبانی کا نایاب ہیروں جڑا بیگ پیرس فیشن ویک میں مرکزی توجہ، 20 لاکھ ڈالر کی مالیت کا بیگ

ایشا امبانی نے پیرس فیشن ویک میں نایاب ہیروں جڑے ہینڈ بیگ کے ساتھ شرکت کی۔ یہ بیگ دنیا کے مہنگے ترین بیگز میں شمار ہوتا ہے اور اس کی مالیت تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایشا امبانی کا نایاب ہیروں جڑا بیگ پیرس فیشن ویک میں مرکزی توجہ، 20 لاکھ ڈالر کی مالیت کا بیگ

پیرس: (رائیٹ ناؤنیوز) بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے پیرس ہاؤٹ کاؤچر ویک میں ایک نایاب ہیروں جڑا ہینڈ بیگ کے ساتھ شرکت کی جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ یہ بیگ دنیا کے مہنگے ترین بیگز میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ بیگ تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر کی مالیت رکھتا ہے، جو تقریباً 56 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ ایشا امبانی نے معروف بھارتی ڈیزائنر راہول مشرا کے رن وے شو میں شرکت کی تھی۔

حکام کے مطابق یہ بیگ پرایو پورٹر اور سوتھیبیز کے نیلام گھروں میں موجود ہے۔ یہ عام برکن بیگ کی طرح نہیں بلکہ ایک قیمتی زیور کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

یہ بیگ ہرمیس کی لگژری کلیکشن کا حصہ ہے جسے پیئر ہارڈی نے تیار کیا ہے۔ یہ 18 قیراط سفید سونے سے بنایا گیا ہے اور اس پر 3 ہزار 25 ہیرے جڑے ہیں۔

واضح رہے کہ امبانی خاندان اپنی شاندار زندگی اور مہنگی جیولری کلیکشن کے لئے مشہور ہے۔ ایشا امبانی کا یہ نایاب بیگ ان کی والدہ نیتا امبانی کی ملکیت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں