عاصم اظہر کا گانا ‘آرزو’ بھارت میں مقبول، اسپاٹیفائی پر اہم سنگ میل عبور

عاصم اظہر کا گانا ‘آرزو’ بھارت میں مقبولیت کی بلندیوں پر، اسپاٹیفائی پر دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عاصم اظہر کا گانا 'آرزو' بھارت میں مقبول، اسپاٹیفائی پر اہم سنگ میل عبور

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) معروف گلوکار عاصم اظہر کا گانا ‘آرزو’ بھارت میں مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا، اسپاٹیفائی پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ‘آرزو’ ان کا دوسرا سب سے زیادہ مقبول گانا بن گیا ہے۔

گلوکار نے کہا کہ بھارتی سامعین کی محبت ان کے لیے قیمتی ہے، جبکہ ‘غلط فہمی’ پہلے ہی چارٹس میں دوسرے نمبر تک پہنچ چکا ہے۔

یہ گانا گلوکارہ نور خان اور مدھور ایکسو کے اشتراک سے بنا ہے، اور عالمی سطح پر بھی نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ اس گانے میں شامل ایک آواز کو ہانیہ عامر سے مشابہت دی گئی، جس پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں