پنجاب پولیس نے لاہور میں غیرملکی خواتین کو بازیاب کرایا، مریم نواز کی ہدایت پر کیس میں میرٹ پر کارروائی کی گئی۔ سوشل میڈیا پر دعوے غلط ثابت ہوئے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) لاہور میں غیرملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو بازیاب کروایا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ غیرملکی خواتین کا بیان موجود ہے کہ انہیں پولیس نے بازیاب کرایا ہے۔
پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دعوے غلط ہیں کہ خواتین خود باہر آئیں۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گاڑی کی لوکیشن ٹریس کی گئی اور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
غیرملکی خاتون نے بتایا کہ انہیں اغوا کاروں کے بارے میں والد نے اطلاع دی۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے خواتین کا پاکستان میں قیام بڑھانے کی درخواست کی تھی۔
غیرملکی خواتین کے میڈیکل اور بیانات مکمل ہونے کے بعد انہیں بیرون ملک روانہ کر دیا گیا۔ متعلقہ سفارتخانہ چاہتا تھا کہ خواتین جلد از جلد وطن واپس جائیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فون کرکے کیس میں میرٹ پر کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔















