قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر؛ دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے تیاریاں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر؛ دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے تیاریاں

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا۔ اسکواڈ میں شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ فضل اور محمد رضوان شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے ساتھ دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی جو 25 جولائی سے 6 اگست تک ہوں گے۔ انگلینڈ کے ساتھ تین ٹیسٹ میچز 19 اگست سے 13 ستمبر تک ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کے لیے 16 رکنی جبکہ انگلینڈ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ ترتیب دیا گیا ہے۔ سعود شکیل کو انگلینڈ کے لیے 17 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعود شکیل کی شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی، جبکہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز اہم سمجھی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں