ڈیفنس سی لاہور میں غیر ملکی خواتین اغوا کیس میں اہم پیش رفت، پانچواں ملزم گرفتار اور جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ ملزمان نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کی تھی۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) ڈیفنس سی میں غیر ملکی خواتین کے اغوا کیس میں ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے پانچویں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں وینزویلا کی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خواتین کے ڈی این اے اور موبائل فونز کے فرانزک تجزیے کے لیے نمونے بھجوائے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات فرانزک اور ڈی این اے رپورٹس کی روشنی میں آگے بڑھائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم رضا ڈار نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے نواسے ہیں۔
واضح رہے کہ متاثرہ خواتین اور ملزمان کے درمیان کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری تھی، جس کی مالیت تقریباً چار سے پانچ لاکھ ڈالر ہے۔ ملزمان نے خواتین کے ڈیجیٹل والٹ سے 19 ہزار ڈالر بھی منتقل کیے۔
یاد رہے کہ متاثرہ خواتین کو 29 جون کو پاکستان لایا گیا تھا اور بعد ازاں اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے نیدرلینڈز میں موجود خاتون کے والد کی اطلاع پر انہیں بازیاب کرایا۔















