حکومت کی جانب سے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ، عوام ریلیف سے محروم

حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 6 روپے 22 پیسے اضافہ کر دیا، جبکہ ڈیزل پر لیوی میں کمی کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کی جانب سے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ، عوام ریلیف سے محروم

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں پر لیوی میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوام ایک بار پھر ریلیف سے محروم ہو گئے ہیں۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستانی عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی سے محروم ہیں۔ حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے لیے ردوبدل کرتے ہوئے لیوی کی شرحوں میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ اب پیٹرول پر لیوی کی شرح 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی برقرار ہے اور مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں