انٹارکٹیکا کا سونا اگلتا آتش فشاں، سائنسدانوں کے لیے معمہ

انٹارکٹیکا کا ماؤنٹ ایریبس آتش فشاں سونا اگلتا ہے، مگر سائنسدان اس معمہ کو حل کرنے میں ناکام ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انٹارکٹیکا کا سونا اگلتا آتش فشاں، سائنسدانوں کے لیے معمہ

انٹارکٹیکا: (رائیٹ ناؤنیوز) انٹارکٹیکا میں موجود ماؤنٹ ایریبس آتش فشاں نہ صرف لاوا بلکہ سونا بھی اگلتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ آتش فشاں دنیا کے دیگر آتش فشاؤں سے مختلف انداز میں کام کرتا ہے۔

ماؤنٹ ایریبس واحد آتش فشاں ہے جو خالص سونے کے چھوٹے کرسٹل فضا میں اگلتا ہے۔ 1991 کی تحقیق کے مطابق، یہ روزانہ 80 گرام سونے کے کرسٹل خارج کرتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق، گرم آتش فشاں گیسوں میں سونا کلورین یا سلفر مرکبات سے منسلک ہوتا ہے۔ جیسے جیسے گیسیں ٹھنڈی ہوتی ہیں، سونا الگ ہو کر کرسٹل بن جاتا ہے۔

یہ آتش فشاں دیگر آتش فشاؤں سے مختلف برتاؤ کرتا ہے، جس کی وجہ سے سائنسدان اس کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ یہ معمہ سائنسدانوں کے لیے ابھی بھی حل طلب ہے۔

واضح رہے کہ اس تحقیق کو تین دہائیوں سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے، مگر سائنسدان اب تک قطعی طور پر نہیں جان سکے کہ ماؤنٹ ایریبس کیسے سونے کے کرسٹل تخلیق اور خارج کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں