امریکی فوج کی ایران میں کارروائی، اہم فوجی اہداف پر حملے

امریکی حملے ایرانی ڈرون حملے کے بعد کیے گئے، ایران کو جنگ بندی معاہدے پر عمل کا موقع دیا گیا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی فوج کی ایران میں کارروائی، اہم فوجی اہداف پر حملے

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی فوج نے ایران میں فضائی دفاع اور ڈرون مراکز کو نشانہ بنایا۔ سیرک شہر اور قشم جزیرے میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی ایرانی ڈرون حملے کے بعد کی گئی۔ ایران کو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا موقع دیا گیا تھا، مگر پاسداری نہیں کی گئی۔

امریکی حملوں میں ایرانی فوج کی نگرانی، مواصلاتی نظام، فضائی دفاع اور بارودی سرنگوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

خطے میں کشیدگی کے پیش نظر بحرین نے ہنگامی الرٹ جاری کیا اور کویت نے اپنے فضائی دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے ایران پر مزید فوجی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں