ٹرمپ: یورپ کو 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی، تجارتی کشیدگی میں اضافہ

امریکا نے یورپی یونین کو خبردار کیا کہ اگر امریکی مصنوعات پر محصولات کم نہ کیے گئے تو یورپی درآمدات پر 100 فیصد ٹیرف عائد ہو سکتا ہے، جس سے تجارت متاثر ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی یورپ کو 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی، تجارتی کشیدگی میں اضافہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین امریکی مصنوعات پر عائد محصولات کم نہیں کرتی تو امریکا یورپی درآمدات پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کر سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان امریکا اور یورپی یونین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں مزید اضافے کا اشارہ ہے۔ امریکی صنعت، خاص طور پر آٹوموبائل اور زرعی شعبے کو غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں سے تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یورپی یونین نے اس دھمکی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر امریکا نے یکطرفہ طور پر بھاری ٹیرف نافذ کیے تو یورپی یونین بھی امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات عائد کر سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا واقعی یورپی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف نافذ کرتا ہے تو دونوں خطوں کی تجارت شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ گاڑیوں، مشینری اور دیگر درآمدی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی سپلائی چین اور مالیاتی منڈیوں میں بے یقینی بڑھ سکتی ہے اور عالمی اقتصادی نمو پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں