امریکا ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط، فوری نفاذ کا اعلان

امریکا ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط سے خطے میں امن و استحکام کی امید بڑھ گئی ہے۔ پاکستان اس معاہدے کی میزبانی کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط، فوری نفاذ کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط ہو گئے ہیں اور یہ معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے پر دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کیے ہیں جو سفارتی حل کے لیے ان کی پرعزم ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان 19 جون 2026 کو سوئٹزر لینڈ میں اس معاہدے کی میزبانی کرے گا۔

یہ معاہدہ ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کے نام سے جانا جائے گا، جسے آج تاریخی طور پر دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مذاکراتی ٹیم کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے اس کامیاب معاہدے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں