میٹ بوٹیگا کی ‘کورٹیشیا’ چاکلیٹ دنیا کی سب سے باریک چاکلیٹ، فروری 2024 میں ٹوکیو میں لانچ ہوئی۔
ٹوکیو: (رائیٹ ناؤ نیوز) میٹ بوٹیگا ڈیل چوکولاٹو کی ‘کورٹیشیا’ چاکلیٹ نے فروری 2024 میں لانچ کے بعد دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ اس چاکلیٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے باریک چاکلیٹ ہے۔
‘کورٹیشیا’ چاکلیٹ 0.03 ملی میٹر موٹی ہے اور اس کا اطالوی زبان میں مطلب ‘درخت کی چھال’ ہے۔ ماہرین نے اسے انجینئرنگ کا کارنامہ قرار دیا ہے۔
میٹ نے ڈیڑھ سال کی محنت سے ایک خصوصی مشین تیار کی جو چاکلیٹ کو باریک تہہ میں ڈھالتی ہے۔ یہ مشین مقامی ماہرین کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔
میٹیو سنکلیکا کے مطابق ان کا مقصد ایسی چاکلیٹ بنانا تھا جو فوراً زبان پر پگھل جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چاکلیٹ کا بہترین لمحہ ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ یہ چاکلیٹ ایک ننھی ٹہنی کی شکل میں لپیٹی جاتی ہے جس کی سطح درخت کی چھال جیسی لگتی ہے۔















