تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف کی تیاری، نئی تجاویز وزیراعظم کو پیش

حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ نئی تجاویز وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہیں، اور آئی ایم ایف کی منظوری کا انتظار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف کی تیاری، نئی تجاویز وزیراعظم کو پیش

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ماہانہ 1 لاکھ، 2 لاکھ اور 3 لاکھ روپے تنخواہ دار افراد کیلئے نئی سلیبز تجویز کی گئی ہیں۔

انکم ٹیکس کی شرح میں کمی اور 1 کروڑ روپے یا اس سے زائد سالانہ تنخواہ پر 10 فیصد سرچارج ختم کرنے کی بھی تیاریاں ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ان تجاویز پر بریفنگ دی گئی ہے اور آئی ایم ایف سے حتمی منظوری کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے ساتھ تین تجاویز شیئر کی ہیں۔ ان تجاویز میں 3 فیصد، 5 فیصد اور 10 فیصد ریلیف شامل ہیں، جو سالانہ 12 لاکھ، 22 لاکھ اور 32 لاکھ روپے تک تنخواہ وصول کرنے والوں کیلئے ہیں۔

یہ تجاویز تنخواہ دار طبقے کو مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں ریلیف دینے کیلئے بنائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، 1 کروڑ روپے یا اس سے زائد سالانہ تنخواہ پر 10 فیصد سرچارج ختم کرنے کی بھی ورکنگ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے برآمدکنندگان پر 1 فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جس سے ایکسپورٹرز کو 60 ارب روپے تک کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں