آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا توانائی شعبہ شدید مالی بحران کا شکار ہے، گردشی قرضہ 5 ہزار 206 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) آئی ایم ایف کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے توانائی شعبے کا گردشی قرضہ 5 ہزار 206 ارب روپے ہو گیا ہے۔ گیس کے شعبے کا قرضہ 3 ہزار 442 ارب روپے جبکہ بجلی کے شعبے کا قرضہ ایک ہزار 764 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2026 کے اوائل تک یہ شعبہ مسلسل مالی دباؤ کا شکار رہا۔ حکومت نے ٹیرف میں اصلاحات اور سبسڈی کے نظام میں تبدیلیاں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
حکومت نے آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت باقاعدہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور غیر ٹارگٹڈ سبسڈیز کو ختم کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت نے توانائی کے شعبے کے قرضوں کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے واجبات میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ آئی ایم ایف کو اضافی سرچارج کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔














