ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ، امریکی رکن کانگریس کا اعتراف

ایران جنگ میں 39 امریکی طیارے تباہ ہوئے، ایڈورڈ کیس کا اعتراف۔ ویب سائٹ کے مطابق مزید نقصان کا امکان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ، امریکی رکن کانگریس کا اعتراف

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے تسلیم کیا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوگئے۔ انہوں نے سینیٹ کمیٹی میں پینٹاگون کے سی ایف او جے ہرسٹ سے اس نقصان کے بارے میں سوالات کیے۔

ایڈورڈ کیس نے دی وارزون ویب سائٹ کا حوالہ دیا جس کے مطابق ایران جنگ کے دوران امریکی فضائیہ نے 13 ہزار پروازیں کیں۔ اس دوران 39 طیارے تباہ ہوئے اور 10 اضافی طیارے مختلف نقصانات کا شکار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 24 ایم کیو نائن ریئپر ڈرونز اور 5 لڑاکا طیارے فضا میں تباہ ہوئے۔ ایران کی فضائی حدود میں ایک ایف 35 اے طیارہ بھی نشانہ بنا، جس کا پائلٹ محفوظ رہا۔

ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ ایران کی حدود میں بعض اثاثے تباہ کیے گئے تاکہ ایران ان پر قبضہ نہ کر سکے۔ کویتی فضائی دفاعی نظام نے غلطی سے 3 امریکی ایف 15 ای طیارے مار گرائے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی امریکی رکن کانگریس نے ایران جنگ میں امریکی نقصان کا اعتراف کیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی کویتی فضائی دفاعی نظام کی غلطیوں کی تصدیق کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں