ٹرمپ حکومت نے امریکی شہریت منسوخی مہم کا آغاز کیا، جنوبی ایشیائی کمیونٹی میں تشویش پیدا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے غیرملکی نژاد امریکی شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کی مہم کو وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق حکومت نے ان افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں جو فراڈ، دہشتگردی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔
حکام کے مطابق، ان افراد نے امریکی شہریت حاصل کرتے وقت غلط بیانی کی یا اہم معلومات چھپائیں۔ اگر ان معلومات کا پہلے علم ہوتا تو انہیں شہریت نہ دی جاتی۔
امریکی شہری دیباشیس گھوش پر 25 لاکھ ڈالر کے فراڈ کا الزام ہے۔ حکام کے مطابق انہوں نے شہریت حاصل کرنے سے قبل اور بعد میں سرمایہ کاروں کو دھوکا دیا۔
یہ مقدمات امیگریشن لٹیگیشن آفس اور دیگر اداروں کے تعاون سے دائر کیے گئے ہیں۔ ایسی کارروائیوں کو امیگریشن نظام کی ساکھ کو بچانے کے لیے ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈی نیچرلائزیشن کا عمل قانونی طور پر پیچیدہ ہے اور 1990 سے 2017 تک صرف 300 سے زائد مقدمات دائر کیے گئے تھے۔














