ایران کا امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر سخت انتباہ، جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور ہو گی

ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا اور سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر سخت انتباہ، جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور ہو گی

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی بیان بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔

امریکی صدر کے حالیہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے عزیزی نے واضح کیا کہ خلیج فارس کا انتظام ٹرمپ کے بیانات سے متاثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز کے معاملات میں غیر ضروری بیانات کی کوئی گنجائش نہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے آج آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لئے کوشش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ کے وقت کے مطابق آج صبح شروع ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ امریکا ‘پراجیکٹ فریڈم’ کے تحت غیرجانب دار ممالک کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لئے اہم ہے۔

واضح رہے کہ امریکی نمائندے ایران کے ساتھ مثبت بات چیت کر رہے ہیں، تاکہ معاملات کو پر امن طریقے سے حل کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں