خوشخبری، 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت مل گئی

سعودی حکومت نے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت دے دی۔ پابندی ختم ہونے سے ہزاروں خاندان مستفید ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی حکومت کا اہم اعلان: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ) سعودی حکومت نے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے سے ہزاروں خاندانوں کو سہولت ملے گی جو اپنے بچوں کے ساتھ حج کا ارادہ رکھتے تھے۔

وزارتِ مذہبی امور نے بتایا کہ پہلے 15 سال سے کم عمر بچوں پر حج کی پابندی تھی۔ اس فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے اب 12 سال سے زائد عمر کے بچے بھی حج ادا کر سکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان کے مطابق 15 سال سے کم عمر افراد پر پابندی کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔

سعودی حکام نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے ویزے منسوخ ہوئے تھے، ان کو دوبارہ پراسس کیا جائے گا۔ اس سے متاثرین کو کافی ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی امیگریشن حکام نے تمام ایئرپورٹس کو ہدایت کی تھی کہ 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا جائے۔ یہ فیصلہ اب واپس لے لیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں