ایران کا واضح پیغام، سفارتکاری چاہیے تو امریکا دھمکیاں بند کرے

ایران نے امریکا سے سفارتکاری جاری رکھنے کے لیے دھمکی آمیز لہجہ بدلنے کی شرط رکھی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی سفارتکاری جاری رکھنے کی شرط، امریکا کو لہجہ بدلنا ہوگا

تہران: (رائیٹ ناؤ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے لیکن امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ بدلنا ہوگا۔

عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر، عراق اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور انہیں ایران کے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کو توسیع پسندانہ رویہ ترک کرنا ہوگا تاکہ سفارتکاری جاری رہ سکے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات میں باضابطہ ثالث ہے اور مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ ہوا تو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ریپبلکن پارٹی کے 19 فیصد افراد نے جنگ کو غلطی قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں