امریکی عوام کی اکثریت نے ایران پر حملے کو غلطی قرار دے دیا

61 فیصد امریکیوں نے ایران پر حملے کو غلطی قرار دیا، سروے میں عوامی ردعمل منقسم نظر آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی عوام کی اکثریت نے ایران پر حملے کو غلطی قرار دے دیا

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ ) 61 فیصد امریکی شہریوں نے ایران پر امریکی جارحیت کو غلطی قرار دیا ہے۔ یہ بات واشنگٹن پوسٹ، اے بی سی نیوز اور ایپسوس کے مشترکہ سروے میں سامنے آئی ہے۔ سروے کے مطابق 36 فیصد نے اس اقدام کی حمایت کی جبکہ باقی نے مخالفت کی۔

سروے میں سیاسی جماعتوں کے حوالے سے بھی اہم معلومات سامنے آئیں۔ 90 فیصد ڈیموکریٹس اور 71 فیصد آزاد افراد نے جنگ مخالف رائے دی جبکہ ری پبلکن پارٹی کے 19 فیصد نے بھی جنگ کو غلطی کہا۔

امریکا کے اگلے قدم کے حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ 48 فیصد نے کہا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ امن معاہدہ کرنا چاہیے جبکہ 46 فیصد نے مزید دباؤ ڈالنے کا مشورہ دیا۔

یہ سروے اس لحاظ سے اہم ہے کہ عوامی رائے میں تقسیم نظر آتی ہے۔ ایران کے ساتھ معاہدے کی حمایت اور مخالفت میں تقریباً برابر تعداد سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ 2006 میں عراق جنگ اور 1971 میں ویتنام جنگ کے حوالے سے بھی امریکی عوام نے ایسی ہی رائے دی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں