آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایران کا فطری حق ہے، مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہیں

ایران نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے اپنا فطری حق قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایران کا فطری حق ہے، مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہیں

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران کے نائب اسپیکر علی نیک زاد نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایران کا فطری حق ہے اور وہ اس مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی راستہ نہیں سمجھا جا سکتا کیونکہ یہ ایران کے اختیار میں ہے۔ علی نکزاد نے کہا کہ ایران مکمل کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے اور اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے تیل کی بڑی مقدار میں ترسیل ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس کی بندش نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ دنیا کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں اور تجارتی جہازوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ ایران اس ناکہ بندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جبکہ امریکہ کی شرط ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کی بندش ختم کرے۔

دیگر متعلقہ خبریں