ٹرمپ نے ایران کی تازہ تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ایران سے مذاکرات جاری ہیں لیکن پیشرفت نہیں ہو رہی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی تازہ تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کی قیادت کو مناسب تجاویز پیش کرنی چاہئیں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے اور پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بھی تعریف کی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران سے مذاکرات جاری ہیں، لیکن ایران کی فضائیہ اور بحریہ اب موجود نہیں ہیں۔ ایران کی قیادت میں اتحاد نہیں اور وہ آپس میں کنفیوژ ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں، اور وہ نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز ابھی تک بند ہے اور ایران سے بات چیت جاری ہے، لیکن پیشرفت نہیں ہو رہی۔ ایرانی قیادت میں یکسانیت نہیں ہے اور یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ ڈیل کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔














