ایران جنگ پر ٹرمپ کا اختیار ختم، کانگریس آج فیصلہ کرے گی

ٹرمپ کا ایران جنگ کا اختیار ختم، کانگریس آج فیصلہ کرے گی کہ جنگ جاری رہے یا نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ پر ٹرمپ کا اختیار ختم، کانگریس آج فیصلہ کرے گی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر ٹرمپ کا ایران جنگ کا اختیار ختم ہوگیا، امریکی کانگریس آج فیصلہ کرے گی کہ جنگ جاری رکھی جائے یا نہیں۔

امریکی قانون کے مطابق صدر کو 60 دن کے اندر کانگریس سے جنگ کی اجازت لینا ضروری ہے، آج ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی کی مدت نہ رکھنے کا مطلب جنگ کا خاتمہ ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے کہا کہ 7 اپریل کو ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کی مدت لامحدود کر دی گئی تھی، اس دوران کوئی جھڑپ نہیں ہوئی۔ امریکی عہدے دار نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد سے دونوں ملکوں میں کوئی تصادم نہیں ہوا۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران سے جنگ کب ختم ہوگی اور کب کانگریس سے منظوری لی جائے گی، یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کرے گا۔ 60 دن کی پابندی والی گھڑی رکنے سے کانگریس کی اجازت کی ضرورت نہیں رہی۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی ڈیموکریٹس کی کوشش ناکام ہوگئی۔ کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹ سینیٹر کی قرارداد 47 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے مسترد ہوگئی۔

دیگر متعلقہ خبریں