ٹرمپ نے اسرائیلی صدر سے نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات میں معافی دینے کی اپیل کی ہے، جس سے وہ قومی ہیرو بن سکتے ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزویگ سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات میں صدارتی معافی دے دیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف کرپشن ٹرائل پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران نیتن یاہو کو عدالت میں پیش ہونا پڑا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے دوران مقدمات کا سلسلہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ نیتن یاہو کو پلی بارگین نہیں بلکہ معافی ملنی چاہیے۔
ٹرمپ نے دلیل دی کہ نیتن یاہو جنگی دور کے رہنما ہیں، اس لیے ان پر مقدمہ جاری رکھنا مناسب نہیں۔
یاد رہے کہ پہلے ٹرمپ نے عدم معافی پر اسرائیلی صدر پر تنقید کی تھی، تاہم اب نرم مؤقف اختیار کیا ہے۔ نیتن یاہو کرپشن اور غیرقانونی تحائف کے مقدمات میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔











