ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ‘اے آئی’ تصویر کے ذریعے دھمکی دی ہے۔ ایران غیر جوہری معاہدے پر دستخط کرنے میں ناکام رہا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ‘اے آئی’ تصویر کے ذریعے دھمکی دی ہے۔ یہ پوسٹ آبنائے ہرمز کے بند ہونے اور ایران امریکا مذاکرات کے تعطل کے دوران سامنے آئی۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بدھ کے روز ایران کو سمجھ داری دکھانے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران غیر جوہری معاہدے پر دستخط کرنے میں ناکام رہا ہے۔
پوسٹ میں ‘اے آئی’ تصویر شامل تھی جس میں ٹرمپ کے ہاتھ میں بندوق اور پس منظر میں تباہی دکھائی گئی۔ تصویر پر لکھا تھا کہ ‘اب شرافت کا وقت نہیں بچا’۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد سفارتی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔ امریکی وفد کا اسلام آباد دورہ منسوخ ہوا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران نے تجویز دی ہے کہ اگر امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرے تو ایران آبنائے ہرمز کھول دے گا۔ تاہم صدر ٹرمپ اس تجویز سے خوش نہیں ہیں۔














