ایران کی امریکا کو دھمکی، نیوی سے بھرپور جواب دینے کا اعلان

ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی ‘غلطی’ پر ایرانی نیوی بھرپور جواب دے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی امریکا کو نیوی کے ذریعے جوابی کارروائی کی دھمکی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی ‘غلطی’ پر ایرانی نیوی بھرپور جواب دے گی۔ ایرانی عہدیدار محمد اکبرزادہ نے کہا ہے کہ ایرانی نیوی ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر امریکا نے کوئی کارروائی کی تو ایرانی بحریہ جدید عسکری صلاحیتوں کو استعمال کرے گی۔ سمارٹ ٹارگٹنگ اور جدید آپریشنز کے ذریعے دشمن کے بڑے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

محمد اکبرزادہ نے مزید کہا کہ ‘مجرم حکومت’ کے جہازوں کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنایا جائے گا۔ ایران نہ صرف بحری بلکہ دیگر محاذوں پر بھی اپنی پوری طاقت استعمال کرے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز کے حوالے سے صورتحال حساس ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں