وزیراعظم شہباز شریف مئی میں چین کا دورہ کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا مئی میں چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دورے کے ذریعے پاک چین اعلیٰ سطح روابط میں مزید تیزی متوقع ہے۔
وزیراعظم کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوگی۔ سی پیک (CPEC) منصوبوں پر پیش رفت بھی ایجنڈے کا اہم حصہ ہوگی۔
شہباز شریف کی چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ وہ مشرق وسطیٰ بحران سے متعلق چینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔
علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی۔ امریکہ ایران معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ سرمایہ کاری اور نئے معاہدوں پر پیش رفت کا امکان موجود ہے۔
یاد رہے کہ دورہ چین کے دوران صنعت، زراعت، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں تعاون پر بھی بات ہوگی۔ دفتر خارجہ نے دورہ چین کے شیڈول کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔













