امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط کو مسترد کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اجازت اور پیسوں کی وصولی قبول نہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی اجازت اور پیسوں کی وصولی قبول نہیں کریں گے۔
مارکو روبیو نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں ایران کی شرائط کو اکنامک نیوکلیئر ہتھیار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بھتہ خوری کی اجازت نہیں دے گا اور ایران کو کسی قیمت پر نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔
روبیو نے ایرانی مذاکرات کو سنجیدہ قرار دیا مگر کہا کہ سخت گیر عناصر ڈیل میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں کچھ لوگ ملک اور معیشت کو چلانا چاہتے ہیں۔
امریکی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدر نے ایرانی تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کیا۔ صدر ٹرمپ نے ایران کی نیت پر شکوک کا اظہار کیا اور نیوکلیئر معاملہ شامل نہ کرنے پر ناخوش ہیں۔
یاد رہے کہ سی این این کے مطابق فائنل ڈیل کے لئے پس پردہ سرگرم سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ان کوششوں میں مرحلہ وار آگے بڑھنے کی حکمت عملی شامل ہے۔















