ایران کی نئی شرائط، آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش سامنے آگئی

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے امریکا کو نئی شرائط پیش کی ہیں، جس میں جوہری مذاکرات کو مؤخر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے امریکا کو نئی شرائط پیش کی ہیں۔ امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ پیشکش ایک امریکی عہدیدار اور دیگر ذرائع کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔

ایران نے تجویز دی ہے کہ پہلے مرحلے میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جائے اور جنگ بندی کی طرف پیش رفت کی جائے، جب کہ جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک مؤخر رکھا جائے۔ ذرائع کے مطابق ایران نے یہ پیغام پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچایا ہے۔

حکام کے مطابق اگر آبنائے ہرمز کھولنے کا معاہدہ طے پا جاتا ہے تو امریکی صدر کے پاس ایران پر دباؤ ڈالنے کے محدود آپشنز رہ جائیں گے، خاص طور پر یورینیم افزودگی کے پروگرام پر پیش رفت نہیں ہوسکے گی۔

ایران کی نئی تجویز میں یورینیم افزودگی معطل کرنے کا معاملہ شامل نہیں کیا گیا، جس سے مذاکرات مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ ایران کم از کم ایک دہائی کے لئے یورینیم افزودگی معطل کرے۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خلیجی خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور عالمی معیشت پر اس کے اثرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں