متحدہ عرب امارات میں آئرن ڈوم کیسے پہنچا، اسرائیل کا کردار سامنے آگیا

ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے یو اے ای کو آئرن ڈوم دفاعی نظام فراہم کیا، یہ پہلا موقع تھا کہ اسرائیل نے اپنا یہ نظام کسی دوسرے ملک کو دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ میں یو اے ای کو اسرائیلی آئرن ڈوم فراہم

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران جنگ کے ابتدائی مرحلے میں اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم دفاعی نظام اور فوجی اہلکار فراہم کیے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے پہلی بار اپنا دفاعی نظام کسی دوسرے ملک کو دیا۔ آئرن ڈوم کی تعیناتی کو پہلے کبھی منظر عام پر نہیں لایا گیا تھا۔

اماراتی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ایران نے یو اے ای پر 550 بیلسٹک اور کروز میزائل اور دو ہزار 200 سے زائد ڈرون داغے، جن میں سے زیادہ تر کو فضا میں تباہ کیا گیا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ اسرائیل نے آئرن ڈوم سسٹم کسی ملک کو فراہم کیا، جبکہ یو اے ای پہلا ملک ہے جہاں اس نظام کا استعمال ہوا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اتحادیوں سے شدید حملوں کے بعد مدد طلب کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں