ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، انہوں نے دورے کو سود مند قرار دیا اور قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وہ عمان کے دورے کے بعد پاکستان آئے ہیں اور دورہ پاکستان کے بعد روس روانہ ہوں گے ۔
عباس عراقچی نے پاکستان کی قیام امن کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہے ہوئے اپنے دورہ پاکستان کو سود مند قرار دیا ہے۔
حکام کے مطابق، عباس عراقچی نے وزیر اعظم اور عاصم منیر سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایران کی جنگ کے خاتمے کے لیے فریم ورک پر بات کی ہے۔
یہ دورہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ امریکا سفارت کاری کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ عباس عراقچی نے دو روز قبل پاکستان کی کوششوں کو خیرمقدم کہا تھا۔ ان کے مطابق امن کے لیے ایران کا مؤقف واضح طور پریپش کیا گیا۔















