وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ رہے، حملہ آور گرفتار۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ رہے۔ حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
فائرنگ کے واقعے کے دوران تقریب میں 2 ہزار 600 سے زائد افراد شامل تھے، جو خوف کے باعث میزوں کے نیچے چھپ گئے۔ سیکریٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حملے کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں اور یہ انفرادی کارروائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ایران جنگ میں کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔
صدر ٹرمپ نے سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا اور تقریب کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد تقریب کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کا یہ واقعہ صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پیش آیا، تاہم وہ محفوظ رہے۔ ماضی میں بھی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔











