ڈونلڈ ٹرمپ کے میڈیا عشائیے میں فائرنگ، حملہ آور گرفتار

ٹرمپ کی موجودگی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، حملہ آور گرفتار، صدر محفوظ رہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی موجودگی میں فائرنگ، حملہ آور گرفتار

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔

حملہ آور نے چار سے چھ فائر کیے، جس کے بعد ہال میں بھگدڑ مچ گئی۔ سیکرٹ سروس اہلکاروں نے امریکی صدر اور خاتون اول کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ہلٹن واشنگٹن ہوٹل کو خالی کروا لیا گیا۔

تقریب میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور وزیر خزانہ سمیت کابینہ کے اراکین موجود تھے، جو سب محفوظ رہے۔ ایف بی آئی حکام کے مطابق حملہ آور ریاست کیلیفورنیا کا رہائشی ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزم کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس پر دو الزامات عائد ہوں گے۔ ڈی سی پولیس چیف کے مطابق حملہ آور کے مقاصد ابھی واضح نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ حملے کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے سیکرٹ سروس کی بہادری کی تعریف کی۔

دیگر متعلقہ خبریں