عباس عراقچی کا بڑا پیغام، امریکا کی سفارتی سنجیدگی پر سوال کیوں اٹھا؟

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کا دورہ نتیجہ خیز قرار دیا، جبکہ امریکا کی سفارتی سنجیدگی کو دیکھنا باقی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان نتیجہ خیز رہا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کا دورہ مکمل کر لیا اور اسے نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت کی امن کوششوں کو سراہا ہے۔ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان میں اسلام آباد کے دورے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے خطے میں امن کے لیے اپنا فریم ورک شیئر کیا ہے، جبکہ امریکا کی سفارتی سنجیدگی کو دیکھنا باقی ہے۔ عباس عراقچی نے جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہش رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ عباس عراقچی نے اسلام آباد پہنچ کر وزیراعظم اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی میں سہولت کاری کو سراہا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے وفد کو پاکستان کے دورے سے روک دیا ہے، جس کے بعد مذاکراتی عمل میں تعطل پیدا ہوگیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں