ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیوف وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ اسلام آباد منسوخ کر دیا

صدر ٹرمپ نے اسٹیوف وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ اسلام آباد منسوخ کر دیا، ایران سے براہ راست مذاکرات جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر ٹرمپ کا دورہ اسلام آباد منسوخ، ایران سے مذاکرات جاری

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیوف وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ اسلام آباد منسوخ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی وفد اسلام آباد کا طویل سفر نہیں کرے گا اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کو براہ راست رابطے کی اجازت ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹیم نہ بھیجنے کا مطلب جنگ کا آغاز نہیں ہے، ہم نے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی دورے کی بجائے فون پر مؤثر مذاکرات ممکن ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ ایرانی وفد آج اسلام آباد سے روانہ ہو گیا ہے۔

ایرانی وفد نے پاکستانی قیادت سے مثبت ملاقاتیں کیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عمان اور روس کے دورے کے بعد دوبارہ پاکستان واپس آ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک بھی موجود تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں