شہباز شریف سے عباس عراقچی کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی، جس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی، جس میں ایرانی قیادت کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

عباس عراقچی نے ایران کے امریکا کے ساتھ مذاکراتی امور پر خدشات سے متعلق پاکستانی قیادت کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کے فروغ پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں خطے کی کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں