نیتن یاہو کا پروسٹیٹ کینسر سے مکمل صحت یاب ہونے کا اعلان

نیتن یاہو نے پروسٹیٹ کینسر سے مکمل صحت یاب ہونے کا اعلان کیا، خفیہ طور پر علاج کروایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیتن یاہو، پروسٹیٹ کینسر سے مکمل صحت یاب ہونے کا اعلان

یروشلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی صحت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا تھے، جس کا علاج مکمل ہو چکا ہے۔

نیتن یاہو نے جمعے کے روز اپنی سالانہ طبی رپورٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو بتایا کہ ایران جنگ کے دوران انہوں نے خفیہ طور پر علاج کروایا۔ اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ نیتن یاہو نے اپنی کینسر کی تشخیص سے متعلق عوام کو آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دسمبر 2024 میں ان کی پروسٹیٹ سرجری ہوئی تھی۔

وزیراعظم آفس نے بتایا کہ حالیہ طبی جانچ کے دوران ان کے پروسٹیٹ میں چھوٹا ٹیومر دریافت ہوا، جس کا علاج مکمل کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ نیتن یاہو نے اپنی میڈیکل رپورٹ کی اشاعت میں دو ماہ کی تاخیر کی تاکہ ایران کے خلاف پروپیگنڈے سے بچا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں