میکسیکو میں تاریخی اہرام پر فائرنگ سے کینیڈین خاتون ہلاک

میکسیکو کے تاریخی پیرامڈ آف دی مون پر فائرنگ، کینیڈین خاتون ہلاک، 13 زخمی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میکسیکو، تاریخی اہرام پر فائرنگ سے کینیڈین خاتون ہلاک

میکسیکو سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میکسیکو کے تاریخی پیرامڈ آف دی مون پر فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ یہ واقعہ 27 سالہ ملزم ہولیو سیزر نے اکیلے انجام دیا۔

حکام کے مطابق حملے میں ایک کینیڈین خاتون ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے۔ یہ مقام سیاحوں میں مقبول ہے اور واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے پستول، کارتوس، چاقو اور پرتشدد واقعات کی دستاویزات برآمد ہوئیں۔ اس نے پولیس مقابلے کے دوران خود کو گولی مار لی۔

حملہ آور کے دستاویزات میں کولمبیا ہائی اسکول قتل عام جیسے واقعات کا ذکر بھی تھا، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بیرونِ ملک کے واقعات سے متاثر تھا۔

واضح رہے کہ میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے مطابق ملزم کا کسی منظم گروہ سے تعلق نہیں ملا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں